لاہور: (دنیا نیوز) عام انتخابات کے سلسلہ میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پنجاب اور سندھ کے میدانوں میں اترنے کی تیاری کر لی۔
مولانا فضل الرحمان 25 جنوری کو ملتان، 26 جنوری کو مظفر گڑھ میں جلسوں سے خطاب کریں گے، سربراہ جے یو آئی 27 جنوری کو صبح کندھ کوٹ سندھ، 27 جنوری کو ہی شکارپور میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
سربراہ جے یو آئی 28 جنوری کو شہدادکوٹ اور لاڑکانہ کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے۔
مولانا فضل الرحمان 28 جنوری کو سکھر اور 28 جنوری کو ہی شام کو گھوٹکی بائی پاس پر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔