پنوعاقل: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے کہا کہ لیبر کارڈ، کسان کارڈ اور نوجوانوں کو وظیفے دینا ہمارا منشور ہے۔
پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خورشید شاہ نے پنوعاقل کے گاؤں حسین کلوڑ میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی کا کام عوام کے سامنے ہے، جس کے لئے 5 سے 10 سال ٹارگٹ مکمل کرنے کے لئے چاہئے۔
خورشید احمد شاہ نے کہا کہ کچے کی زمینیں لیز کریں گے، مگر زمینوں میں درخت لگانے ہوں گے، کچے کے لوگ خوشحال ہوں گے تو کرائم کا خاتمہ ہوگا۔
ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ کی صورتحال سے واضح ہے کہ پی پی سے کوئی مقابلہ نہیں، عوامی خدمت کے لئے بلاول بھٹو زرداری نے 10 نکات دیئے ہیں، عوامی خدمت میں پی پی کا کوئی متبادل نہیں ہے۔