اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پاکستان تحریک انصاف اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس کی سماعت آج ہوگی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کیس کی سماعت کریں گے۔
عدالت نے شکایت کنندہ خاور مانیکا کو نوٹس جاری کر رکھا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے خاور مانیکا سے جواب طلب کیا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کیس خارج کرنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے دوران عدت نکاح کیس میں گواہان کے بیانات قلمبند کرنے سے روکتے ہوئے خاور مانیکا کو 25 جنوری کے لیے نوٹس جاری کیا تھا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل غیر شرعی نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔