فیصل آباد: (دنیا نیوز) استحكام پاكستان پارٹی كے سنیئر نائب صدر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ میرا سیاسی ریکارڈ ہے جہاں سے منتخب ہوتا ہوں اس حلقے کی شکل بدل دیتا ہوں۔
استحكام پاكستان پارٹی كے سنیئر نائب صدر ہمایوں اختر خان نے انتخابی مہم کے دوران كارنرمیٹنگز، ملاقاتوں، ڈور ٹو ڈور مہم كا سلسلہ جاری رکھا، انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منتخب ہوکر علاقے كی سیاست كو بدلیں گے۔
ہمایوں اختر خان نے مزید کہا کہ انشا اللہ مجھے یقین ہے كہ اب علاقے كی اور یہاں كے كسانوں كی حالت میں بہتری آئے گی، اب اس حلقے كی آواز لاہور سے اسلام آباد كے ایوانوں میں اٹھائی جائے گی، ممبر كو جب آپ ووٹ دیتے ہیں تو آپ اس كو اپنا نمائندہ منتخب كرتے ہیں۔
سینئر نائب صدر استحکام پاکستان پارٹی نے کہا کہ آپ كے نمائندے كا حق ہے كہ ایوانوں میں آپ كے حق كی جنگ لڑے۔