نیا مغربی سسٹم پاکستان میں داخل، کراچی میں ہلکی بارش

Published On 29 January,2024 06:43 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میں نیا مغربی سسٹم داخل ہونے سے کراچی میں بارش برس پڑی، شہر قائد کے مضافاتی علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحریہ ٹاؤن، ایم نائن میں ہلکی بارش جبکہ سرجانی کے اطراف بوندا باندی ہوئی، شہر میں بھی ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں فی الحال تیز بارش کا کوئی امکان نہیں، اس سسٹم سے منگل کی رات تک بارش کا امکان ہے۔