بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے بنی گالا منتقل، رہائشگاہ سب جیل قرار

Published On 31 January,2024 09:17 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے بنی گالا منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بنی گالا کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، بشریٰ بی بی بنی گالا میں قید رہیں گی۔

بشریٰ بی بی کو سخت سکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے بنی گالا منتقل کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے بنی گالا رہائشگاہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، ریزیڈنشل کمپاؤنڈ خان ہاؤس بنی گالا کو 31 جنوری سے تاحکم ثانی سب جیل قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے گرفتاری دی تھی۔

بشریٰ بی بی گرفتاری دینے خود اڈیالہ جیل پہنچی تھیں جہاں نیب ٹیم پہلے سے ہی جیل میں موجود تھی۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے