حیدر آباد: مسافر کوچ اور سرکاری گاڑی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 5 شدید زخمی

Published On 03 February,2024 02:51 am

حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدر آباد میں مسافر کوچ اور سرکاری گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ حیدر آباد کے علاقے انڈس ہائی پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کی وجہ سے مسافر کوچ اور سرکاری گاڑی آپس میں ٹکرا گئے، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔