کراچی، حیدر آباد میں پولیس مقابلے، 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکو گرفتار

Published On 02 February,2024 06:33 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی اور حیدر آباد میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 2 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزم واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس کی نفری نے ملزموں کا تعاقب شروع کر دیا، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

ادھر لیاری وار گینگ کے کارندوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا، ملزموں کی شناخت شہزاد اور ندیم کے ناموں سے ہوئی، دونوں سنگین نوعیت کی مختلف وارداتوں میں ملوث تھے، پولیس نے تھانے منتقل کر کے کارروائی شروع کر دی۔

دوسری جانب حیدر آباد کے علاقے میمن کالونی میں 2 مبینہ ڈاکو لوٹ کر رہے تھے کہ اطلاع پر پولیس پہنچ گئی اور ملزموں کو گھیرے میں لے لیا، ملزموں نے اپنے بچاؤ کیلئے پولیس پر فائرنگ کر دی، جواب میں گولیاں لگنے سے ایک زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔