گوجرانوالہ: 50 لاکھ روپے تاوان نہ دینے پر 21 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا

Published On 02 February,2024 03:54 am

گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) گوجرانوالہ میں 50 لاکھ روپے تاوان نہ دینے پر اغوا کاروں نے 21 سالہ نوجوان کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں خواتین پر مشتمل اغوا کار گینگ متحرک ہو گیا، نوشہرہ ورکاں کے رہائشی 21 سالہ ذیشان کو 8 روز قبل اغوا کیا گیا تھا، ملزموں کی جانب سے رہائی کی بدلے 50 لاکھ روپے طلب کیے گئے، رقم نہ دینے پر اغوا کار نوجوان کو قتل کر کے لاش تھانہ تتلے عالی کے علاقے پپلی والا میں پھینک کر فرار ہو گئے۔

پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول ذیشان کو ملزمان نے 50 لاکھ روپے تاوان کی خاطر اغوا کیا تھا، جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دی، لواحقین کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی، اغوا کاروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔