شیخوپورہ: پولیس نے کروڑوں روپے کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Published On 02 February,2024 02:21 am

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) پولیس کی جانب سے شیخوپورہ میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

منشیات سمگل کرنے کی خفیہ معلومات پر پولیس نے شیخوپورہ میں ناکہ بندی کی، اس دوران مشکوک گاڑی کو روک کر پولیس کی جانب سے تلاشی لی گئی تو خفیہ خانوں سے منشیات برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، کارروائی کے دوران منشیات سمگلروں کو حراست میں لے لیا گیا جنہیں مزید تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا ہے۔