ایم فائیوموٹروے پولیس نے اسلحہ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

Published On 01 February,2024 09:05 am

اوچ شریف : (دنیانیوز) ایم فائیو اوچ شریف انٹر چینج پر موٹروے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے سندھ اسلحہ کی بھاری کھیپ منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔

ایس پی موٹر وے ندیم اشرف وڑائچ کے مطابق کارروائی میں ایئر کرافٹ ، جی تھری ، کلاشنکوف ، رائفلز ، پستول کی بھاری کھیپ پکڑی گئی، اسلحہ کی کھیپ گاڑی کے خفیہ خانوں سے برآمد کی گئی ۔