منچن آباد: مزدے اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق

Published On 31 January,2024 06:55 am

منچن آباد: (دنیا نیوز) منچن آباد میں مزدے اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا ہے۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ منچن آباد کی مین شاہراہ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کی وجہ سے مزدا سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، مزدے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔