لاہور : (دنیانیوز) پنجاب میں نمونیہ کے باعث 24 گھنٹوں کے دوران مزید 8 بچے انتقال کر گئے۔
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیہ سے 8 جبکہ لاہور میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے جس کے بعد صوبے بھر میں نمونیہ سے انتقال کرجانیوالے بچوں کی مجموعی تعداد 275 تک پہنچ گئی ہے۔
پنجاب بھر میں ایک روز کے دوران نمونیہ کے مزید 340 جبکہ لاہور میں 202 کیسز رپورٹ ہوئے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں نمونیہ کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 ہزار 560 جبکہ صوبے میں مجموعی طور پر 11 ہزار 980 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔