لاہور: (دنیانیوز) پنجاب میں نمونیہ کی وبا سنگین صورتحال اختیار کرگئی ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 13 بچے جان کی بازی ہار گئے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ اور خشک سردی میں نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے میں نمونیہ کے مزید 320 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد پنجاب میں مجموعی طور پر 12245 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 180 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہر میں مجموعی کیسز کی تعداد 2730 تک پہنچ گئی ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 13 جبکہ لاہور میں 2 بچے انتقال کرگئے جس کے بعد صوبے بھر میں نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 283 ہوگئی ہے ۔