پشاور: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو قتل کر دیا۔
افسوسناک واقعہ صوبائی دارالحکومت میں جی ٹی روڈ پر ہشتنگری کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو موت کے گھاٹ اتار دیا، ملزمان فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق کانسٹیبل اسد اللہ کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے، جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔