اے این ایف کا کریک ڈاؤن ،24 کلوگرام منشیات برآمد، 10 ملزمان گرفتار

Published On 31 January,2024 11:41 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک ) اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 9 کارروائیوں میں 24 کلو گرام منشیات برآمد کرکے10 ملزمان کوگرفتارکرلیا۔

اے این ایف سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے بحرین جانے والے مسافر سے 2 کلو گرام آئس برآمدکی گئی۔

باچا خان ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر سے 774 گرام ہیروئن برآمدکی گئی جبکہ ملتان ایئرپورٹ سے قطر جانے والے مسافر سے 700 گرام آئس برآمدکی گئی ۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد ایئرپورٹ سے شارجہ جانے والے مسافر سے 684 گرام چرس برآمدکی گئی جبکہ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 460 گرام ویڈ برآمدکی گئی ، ملزم کو گرفتارکرلیاگیا ۔

ایک اور کارروائی سہراب گوٹھ کراچی میں کی گئی جہاں مسافر سے 10 کلو گرام چرس برآمدکی گئی، چمکنی پشاور کے قریب ملزم سے 5 کلوگرام ، پشاور کے قریب سے 4 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔

لاہور میں تین ملزمان سے 1 کلوگرام افیون اور 526 گرام چرس برآمدکی گئی ۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔