کراچی: وارداتوں میں اضافہ، 5 شہری لٹ گئے، مزاحمت پر ایک زخمی

Published On 31 January,2024 06:45 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں کمی نہ آ سکی، مختلف مقامات پر 5 شہریوں کو لوٹ لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے نوجوان کو موبائل اور نقدی سے محروم کر دیا، ملزموں نے جاتے جاتے 20 سالہ فیضان کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔

دوسری جانب دستگیر بلاک چودہ تعلیمی باغ کے قریب ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی ویڈیو بھی سامنے آ گئی جس میں ملزموں کو ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس نے متاثرین کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔