کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں کرنٹ لگنے کے نتیجے میں ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔
کرنٹ لگنے کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے گزری میں پیش آیا جہاں بجلی کا کام کرتے ہوئے ایک شخص تاروں کو غلطی سے چھونے کے باعث موقع پر دم توڑ گیا۔
حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد قانونی کارروائی شروع کر دی۔