گگومنڈی: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

Published On 30 January,2024 11:04 pm

گگومنڈی: (دنیانیوز) مبینہ پولیس مقابلے میں 72 مقدمات مین ریکارڈ یافتہ 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کو ڈکیتی کے مقدمہ میں ڈسٹرکٹ جیل پاکپتن سے ضلع وہاڑی منتقل کیا جارہا تھا کہ گگو منڈی میں چک نمبر 217 ای بی کے قریب نامعلوم ساتھیوں نے ملزمان کو پولیس کی حراست سے چھڑانے کیلئے فائرنگ کردی۔

فائرنگ کے تبادلہ کے دوران گرفتار ڈاکو شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم دونوں ملزمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

ملزمان نے دوران واردات ملکہ ہانس پاکپتن میں سی ٹی ڈی کے ملازم کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا تھا۔