کراچی: نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، ایک نوجوان جاں بحق

Published On 02 February,2024 06:41 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جان بحق ہو گیا۔

ٹریفک کا افسوسناک حادثہ کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد میں ڈگری کالج کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم گاڑی تیز رفتاری کے باعث سامنے سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی، حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے نوجوان کی شناخت جبران کے نام سے ہوئی ہے، حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔