کراچی: لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد شدید زخمی

Published On 02 February,2024 01:26 am

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں لڑائی جھگڑے اور فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 5 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

شاہ لطیف منزل پمپ کے قریب بچوں کی لڑائی کے بعد دو گروپوں میں جھگڑا ہو گیا، اس دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، گولیاں لگنے سے ایک جبکہ 3 افراد ڈنڈے لگنے سے شدید زخمی ہو گئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 17 کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا، زخمی ہونے والے شخص کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی جو محکمہ داخلہ کا ملازم بتایا جاتا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔