اے این ایف کی کارروائیاں ،36 کلوسے زائد منشیات برآمد،7 ملزمان گرفتار

Published On 02 February,2024 09:25 am

اسلام آباد: (دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف ) نے 8 کارروائیوں میں 36 کلوسے زائد منشیات برآمد کرلی جبکہ 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، پشاور، طورخم اور ڈی آئی خان میں کی گئیں، کارروائی کے دوران 6 کلو ہیروئن،3 کلو82 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔

ترجمان کا بتانا ہے کہ کارروائی میں 27 کلو350گرام چرس،83 ہیروئن بھرےکیپسولز برآمد ہوئے ہیں، گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے۔