کوئٹہ: (دنیا نیوز) این اے 264 سے آزاد امیدوار رامین حسنی پیپلزپارٹی کے امیدوار جمال رئیسانی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما اور این اے 264 سے نامزد امیدوار نوابزادہ جمال رئیسانی نے آزاد امیدوار رامین حسنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این اے 264 سے آزاد حیثیت سے انتخاب میں حصہ لینے والے رامین حسنی پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
رامین محمد حسنی نے کہا کہ بلوچستان میں لیڈر شپ کی کمی ہے، بلوچستان سے نئے چہرے سامنے آنے چاہئے، قوم پرست جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔
جمال رئیسانی نے کہا کہ رامین حسنی کا شکر گزار ہوں، آج کی بیٹھک نوجوانوں کی جیت ہے، سیاست میں کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، رامین حسنی سمجھتے ہیں بلوچستان کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے جاسکتے ہیں۔