اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انتخابی اہلیت سپریم کورٹ میں چیلنج کردی گئی۔
سپریم کورٹ میں اعتراض کنندہ شاہ محمد زمان نے دائر اپیل میں کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین ہیں جس کا انتخابی نشان تلوار ہے، بلاول بھٹو انتخابات میں پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے ٹکٹ پر تیر کے نشان پر حصہ لے رہے ہیں، ایکٹ کے تحت کوئی شخص بیک وقت دو جماعتوں کا ممبر نہیں رہ سکتا۔
دائر اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا سندھ ہائیکورٹ نے قانون کا درست جائزہ نہیں لیا، سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے بلاول بھٹو کو تیر کے نشان پر الیکشن لڑنے سے روکا جائے۔