پیپلزپارٹی کے شکایتی سیل کا اجلاس، انتخابات بارے حکمت عملی کو حتمی شکل دیدی گئی

Published On 07 February,2024 05:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے مرکزی الیکشن سیل کی جانب سے تشکیل کردہ شکایتی سیل کا اجلاس ہوا۔

پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سینیٹر تاج حیدر کی سربراہی میں شکایتی سیل کا پہلا اجلاس میڈیا سیل بلاول ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں سیل کے ارکان سینیٹر رخسانہ زبیری، میڈیا سیل بلاول ہاؤس کے انچارج اور لال بخش بھٹو شریک ہوئے۔

شکایتی سیل کے تمام ارکان کل پولنگ کے دن صبح 8 بجے سے کیمپ آفس، میڈیا سیل میں موجود ہوں گے، اجلاس میں پولنگ کے دن کے حوالے سے الیکشن سیل کی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی گئی۔

سینیٹر تاج حیدر نے کہا کہ پی پی پی امیدوار اور ان کے پولنگ ایجنٹ کسی بھی قسم کی انتخابی عذرداری کی صورت میں شکایتی سیل کو آگاہ کریں، پی پی پی امیدوار اور ان کے پولنگ ایجنٹ الیکشن سیل کے ارکان سے ان کے ٹیلیفون نمبرز پر رابطہ کریں۔