کوئٹہ :( دنیا نیوز) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے پشین اور قلعہ سیف اللہ میں دھماکوں میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے بھارت عالمی دہشتگرد! یہ وہی لوگ ہیں جو مچھ کے واقعے میں ملوث رہے ہیں، واقعات میں زخمی ہونے والوں کو علاج معالجہ کیلئے کوئٹہ بھیجا جارہاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہدا کا بدلہ لیں گے، بھارت کے دہشتگردی کے ایجنڈے کو نیست و نابود کریں گے، دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی، الیکشن کل ہر صورت ہوں گے۔
جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کل پرامن طریقے سے حق رائے دہی کو استعمال کریں گے، پولیس اور لیوی کے علاوہ آرمی کے جوانوں کو بھی طلب کیا جاسکتا ہے، ہم کل ان دہشتگردوں کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیں گے، بلوچستان ملک کے دوسرے حصوں کی طرح پرامن الیکشن ڈلیور کرے گا۔