اسلام آباد: (دنیانیوز) الیکشن کمیشن کی جانب سے اہم ہنگامی اجلاس آج شام طلب کرلیاگیا ہے۔
ذرائع کےمطابق اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر کریں گے جس میں ممبران اور سیکرٹری الیکشن کمیشن شریک ہوں گے، اجلاس میں چاروں صوبائی الیکشن کمشنر ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن کے تمام ونگز کے حکام بھی شریک ہوں گے، اجلاس میں انتخابات کی تیاریوں پر حتمی بریفنگ لی جائے گی، چیف الیکشن کمشنر اہم گائیڈ لائنز بھی حکام کو جاری کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں :انتخابات سے ایک روز قبل بلوچستان میں دھماکوں کی گونج، 25 افراد جاں بحق
ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخابی سامان کی ترسیل، سکیورٹی اور پولنگ سٹیشنز سے متعلق ونگز کمیشن کو بریفنگ دیں گے۔
واضح رہے کہ کل 8 فروری بروز جمعرات ملک بھر میں عام انتخابات ہورہے ہیں ، پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، پولنگ کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔