اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن 2024 اور انٹرنیٹ کی بندش سے متعلق پی ٹی اے نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی سہولت صارفین کو میسر ہو گی۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیرِ داخلہ گوہر اعجاز نے کہا تھا کہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر کسی ضلع یا صوبے کی درخواست آئی تو انٹرنیٹ سروس بند کرنے پر غور کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ کل ہو گی، ووٹرز قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں امیدواروں کا انتخاب کریں گے۔