لاہور: (ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر بشارت راجہ نے کہا ہے کہ کسی کو اپنے حق پر ڈاکا نہیں ڈالنے دیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ این اے 55 کے آر او نے فارم 47 جاری کیا ہے جس میں انہوں نے میرے مخالف امیدوار کو کامیاب قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرے پاس پورے حلقے کے فارم 45 موجود ہیں جن کے مطابق میں 50 ہزار کی لیڈ سے جیت رہا ہوں، پورے حلقے میں کوئی ایسا پولنگ سٹیشن نہیں جہاں سے میرا مخالف کامیاب ہوا ہو۔
— Muhammad Basharat Raja (@RajaBasharatLAW) February 9, 2024
بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ میری الیکشن کمیشن آف پاکستان سے گزارش ہے کہ فوری طور پر اس بات کا نوٹس لیا جائے کہ آر او نے کس بنیاد پر فارم 47 جاری کیا جبکہ فارم 45 کے مطابق 50 ہزار کی میری لیڈ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس طرح اپنا مینڈیٹ چوری نہیں ہونے دیں گے، اگر ایک آر او کامیاب امیدوار کو ناکام قرار دے گا تو پھر یہ زیادتی ہوگی، ہم 5 گھنٹوں سے فارم 45 لے کر پھرتے رہے لیکن آر او انہیں ماننے کیلئے تیار نہیں، انشاللہ ہم اپنے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔