لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں حکومت سازی کیلئے 8 آزاد ہم خیال اراکین اہمیت اختیار کر گئے۔
آزاد اراکین کے ساتھ استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن نے رابطہ کر لیا، ہم خیال آزاد اراکین آج جہانگیرترین اور لیگی قیادت سے ملاقات کریں گے، شہباز شریف سے رابطے کے بعد ہم خیال 8 آزاد اراکین کا اجلاس ہوا۔
دونوں جماعتوں کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں حکومت سازی میں مل کر کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔