این اے 128 سے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج

Published On 14 February,2024 12:25 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) این اے 128 سے آئی پی پی کے امیدوار عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 128 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے عون چودھری کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

درخواست گزار نے این 128 سے عون چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔