اسلام آباد:(دنیا نیوز) حکومت کا حصہ بننے یا نہ بننے کے متعلق جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس آج دوبارہ ہوگا۔
اجلاس کی صدرات جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے، اجلاس میں قومی انتخابات کے نتائج اور موجودہ سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسمبلیوں میں بیٹھنے یا نہ بیٹھنے سے متعلق فیصلہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے، جے یو آئی ایف اجلاس میں حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے پر بھی غور کرے گی۔
اجلاس میں صوبائی جماعتیں انتخابات کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریں گی اور موجودہ صورتحال پر غور وخوض کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر فیصلے ہوں گے۔