اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے تمام اختیارات رابطہ کمیٹی کو سونپ دئیے۔
پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں کمیٹی برائے رابطہ و کوآرڈینیشن کا اجلاس ہوا جس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔
سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کیلئے پیپلز پارٹی کی جانب سے رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی قائم کی گئی جس کیلئے سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، نواب ثنا اللہ زہری، شجاع خان، سعید غنی اور ندیم افضل چن کو نامزد کیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اجلاس کے دوران اپنے تمام اختیارات رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی کو سونپ دئیے، پیپلز پارٹی کی رابطہ و کوآرڈینیشن کمیٹی سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی۔