پشاور: (دنیا نیوز) جماعت اسلامی کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد کرنے سے انکار کر دیا۔
میاں افتخار حسین کے مطابق اے این پی نے موقف اپنایا ہے کہ یہاں پی ٹی آئی کو سپورٹ کیا گیا اور ہمیں ہرایا گیا، اے این پی سمجھتی ہے کہ ان حالات میں پی ٹی آئی کے ساتھ بحیثیت جماعت مذاکرات موزوں نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اے این پی انتخابات میں دھاندلی، نتائج میں تبدیلی اور پیسوں کے استعمال کے خلاف احتجاج کا اعلان کر چکی ہے۔