اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا سب سے بڑا فائدہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اٹھایا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کل اسلام آباد میں بہت بڑی تبدیلی دیکھنے کو ملی، جمعیت علمائے اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کا ملاپ ہوا، اب دیکھنا ہے کہ جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی کے کارکن کیا کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضروری نہیں مولانا صاحب نے جوبات کی وہ 100 فیصد درست ہو: شرجیل میمن
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر مولانا ہارے ہیں تو ان کا مینڈیٹ کس نے چوری کیا؟ فضل الرحمٰن بتائیں ہمیں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) سے کس کے کہنے پر نکالا گیا۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ سیاست سے مولانا صاحب جا نہیں آ رہے ہیں، سب مزے لینے کے بعد فضل الرحمٰن کی جانب سے ان باتوں کا کیا فائدہ؟ تحریک عدم اعتماد کے بعد سب سے زیادہ فائدہ مولانا فضل الرحمٰن کو ملا، وہ کہہ دیتے اور تحریک عدم اعتماد کا ساتھ نہ دیتے۔