اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہماری گزشتہ روز کی میڈیا سے گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا گفتگو سے غلط تاثر لیا جارہا ہے، انتخابی نتائج پر اعتراضات ہیں، الیکشن کمیشن اور عدالتوں سے انصاف کے متقاضی ہیں۔
— Asad Qaiser (@AsadQaiserPTI) February 15, 2024
اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہم صرف اپنے الیکشن کمیشن اور عدالتی نظام سے انصاف کے طلب گار ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ کسی غیرملکی کی ہمارے انتخابات سمیت داخلی معاملات میں مداخلت اور بیان کے حق میں نہیں، غیرملکی عناصر کی ہمارے اندرونی معاملات سے متعلق بیانات کے حق میں بھی نہیں ہوں۔