لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کا دوسرا دور مکمل ہو گیا جبکہ تیسری نشست آج پھر ہو گی۔
مشترکہ اجلاس کی دوسری نشست میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، ملک محمد احمد خان شریک ہوئے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، سردار بہادر خان، ندیم افضل چن اور شازی خان شریک ہوئے۔
حکومت سازی کے حوالے سے اجلاس کے دوسرے دور میں طے پایا کہ دونوں کمیٹیوں کے نمائندگان اپنی سیاسی قیادت سے مشاورت کے بعد آج تیسرا دور منعقد کریں گے تاکہ سفارشات کو حتمی شکل دی جاسکے۔