لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹیوں کے مشترکہ اجلاس کا دوسرا دور مکمل ہوگیا ، تیسری نشست کل ہوگی۔
مشترکہ اجلاس کی دوسری نشست میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، ملک محمد احمد خان شریک ہوئے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی طرف سے سید مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، سردار بہادر خان سیہڑ، ندیم افضل چن اور شازی خان شریک ہوئے۔
حکومت سازی کے حوالے سے اجلاس کے دوسرے دور میں طے پایا کہ دونوں کمیٹیوں کے نمائندگان اپنی سیاسی قیادت سے مشاورت کے بعد کل تیسرا دور منعقد کریں گے تاکہ سفارشات کو حتمی شکل دی جاسکے۔