پی ٹی آئی کی فضل الرحمان کو دھاندلی کیخلاف اور اپوزیشن میں ساتھ چلنے کی دعوت

Published On 15 February,2024 10:38 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی وفد کی سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی وفد کا خیر مقدم کیا۔

ملاقات کے دوران حالیہ انتخابات اور اس کے بعد کی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں حالیہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی سمیت تحفظات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی وفد نے بانی چیئرمین کا پیغام مولانا فضل الرحمان تک پہنچایا، پی ٹی آئی وفد کی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف اور اپوزیشن میں ساتھ چلنے کی دعوت دے دی۔

پی ٹی آئی وفد اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔