باہمی اتحاد: تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت میں ملاقات کا وقت طے

Published On 16 February,2024 06:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے درمیان باہمی اتحاد کے معاملے پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی قیادت کے درمیان ملاقات کا وقت طے ہو گیا۔

دونوں سیاسی جماعتوں کی قیادت کا اجلاس شام 7 بجے رہنما جماعت اسلامی میاں اسلم کی رہائش گاہ اسلا م آباد میں ہوگا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے مذاکرات میں لیاقت بلوچ ، پروفیسر عنایت اللہ اور میاں اسلم ہوں گے، تحریک انصاف کی جانب سے اسد قیصر، بیرسٹر سیف اورعامر ڈوگر ہوں گے۔

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا کہ دونوں جماعت کی قیادت باہمی اتحاد کے معاملات کا جائزہ لے گی۔