اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغانستان پر خصوصی نمائندگان کی اقوام متحدہ کی کانفرنس 18 اور 19 فروری کو ہو گی۔
افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی آصف درانی 18 اور 19 فروری کو قطر کا دورہ کریں گے، آصف درانی دوحہ میں افغانستان پر خصوصی نمائندوں کے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔
اجلاس کا اہتمام اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے کیا جا رہا ہے، کانفرنس کا مقصد افغانستان کے ساتھ بین الاقوامی مشغولیت کے طریقوں پر مزید مربوط اور منظم انداز میں تبادلہ خیال کرنا ہے۔
اجلاس میں پاکستان کی شرکت افغانستان میں دیرپا امن اور خوشحالی کیلئے کوششوں کو تقویت دینے کے لیے ہے، پاکستان کی شرکت اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کے ساتھ ہماری فعال کوششوں کا حصہ بھی ہے۔