پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ میری درخواست ہے الیکشن کے تمام نتائج کو درست کیا جائے، وہ جماعت حکومت بنائے جس کو عوام نے ووٹ دیا۔
عوام سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں، میں آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے، ملک میں وہ حکومت بنائی جائے گی جو عوام چاہتی ہے، عوامی حکومت ہی ملک میں تبدیلی لائے گی۔
انہوں نے کہا کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں، بانی پی ٹی آئی کو رہا کروا کر ملک کو ترقی کی طرف لے جائیں گے، ایسا نظام بنائیں گے جس میں کوئی قانون کو ہاتھ میں نہیں لے سکے گا، کمشنر راولپنڈی کا اعتراض اس بات کا ثبوت ہے قوم جاگ گئی۔
علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبے کے عوام نے اپنے حق کیلئے جنگ کی ہے، گزشتہ 2 سال جو کچھ ہوا عوام نے ملک کیلئے برداشت کیا، صوبے میں امن و امان، نوجوانوں کو روزگار دینا ہے، وعدہ کرتا ہوں ملک ترقی کرے گا، یہ صوبہ ترقی کرے گا۔