آزاد جموں و کشمیر میں بارش و برفباری جاری، شاہراہیں بدستور بند

Published On 19 February,2024 07:56 pm

مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزاد جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، شدید برفباری کے باعث بالائی علاقوں کی شاہراہیں بدستور بند ہیں۔

اے سی لیپا یاسر بخاری کے مطابق وادی لیپا کی شیڑ گلی شاہراہ پر دو فٹ سے زائد برفباری ہوئی ہے، وادی نیلم کے بیشتر بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بند ہیں، شاہراہ نیلم، مرکزی شاہراہ ماربل کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہو کر رہ گئی۔

ایس ڈی ایم اے کے مطابق برفباری کی وجہ سے اٹھمقام سے کیل جانے والی شاہراہ دواریاں سے بند ہے، دارالحکومت سے پیر چناسی جانیوالی شاہراہ سراں کے مقام سے بند ہے، کہوٹہ سے حاجی پیر شاہراہ حاجی پیر کے مقام سے بند ہے۔

محمود گلی سے عباسپور شاہراہ بھی برفباری سے بند ہے، باغ سے چکار شاہراہ سدھن گلی سے بند ہے، باغ سے حویلی جانے والی شاہراہ لسڈنہ کے مقام سے بند ہے، تولی پیر سے کھائی گلہ شاہراہ بھی برفباری کے باعث بند ہے۔