لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنما اعجاز چودھری نے نو مئی کے مقدمات کا جیل ٹرائل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
سینیٹر اعجاز چودھری نے اپنے وکیل کی وساطت سے درخواست دائر کی، درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا، درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ نو مئی کے مقدمے کا جیل ٹرائل قانون کے منافی کیا جارہا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن قانون کے برعکس جاری کیا گیا، عدالت جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، عدالت مقدمات کا ٹرائل باقاعدہ عدالت میں کرنے کا حکم دے۔