پشاور: (دنیا نیوز) سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے سلسلہ میں نو منتخب پی ٹی آئی ممبران اسمبلی سپیکر ہاؤس پہنچنا شروع ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اب تک 20 سے زائد ممبران اسمبلی سپیکر ہاؤس پہنچ چکے ہیں، پی ٹی آئی نے تمام کامیاب امیدواروں کو سپیکر ہاؤس طلب کر رکھا ہے۔
سپیکر ہاؤس میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے حلف نامے بھرے جائیں گے، ایم پی اے خلیق الرحمان نے بتایا کہ ابھی حلف نامے نہیں ملے، کچھ دیر بعد حلف نامے دینے کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زیادہ تر ایم پی ایز سپیکر ہاؤس میں پہلے سے ہی موجود ہیں جبکہ باقی بھی پہنچ رہے ہیں۔