اسلام آباد: (دنیانیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے ڈاکٹر طارق فضل چودھری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے احکامات جاری کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے طارق فضل چودھری کی این اے 47 سے کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، انتخابات میں طارق فضل چودھری قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 سے امیدوار تھے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد شعیب شاہین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 47 کا نتیجہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔