اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی آج دوبارہ بیٹھک ہو گی۔
مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہو گا، گزشتہ اجلاس میں دونوں اطراف سے دی گئی تجاویز پر تفصیلی گفتگو ہوئی تھی، کمیٹی اراکین نے اتفاق کیا کہ مضبوط جمہوری حکومت ہی مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔
گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں دونوں جماعتوں نے معاملات کو حتمی شکل دینے کے لیے آج دوبارہ بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ن لیگ کی نمائندگی سینیٹر اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان نے کی جبکہ پیپلز پارٹی وفد مراد علی شاہ، قمر زمان کائرہ، سعید غنی، ندیم افضل چن، نواب ثناء اللہ زہری، شجاع خان اور سردار بہادر خان پر مشتمل تھا۔