این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ

Published On 19 February,2024 08:39 am

ٹانک: (دنیا نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 43 کے 6 پولنگ سٹیشنز پر آج دوبارہ ووٹنگ ہو رہی ہے، 348 میں سے 342 پولنگ سٹیشنز پر آزاد امیدوار کو برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 43 میں کوٹ اعظم، لونی، روڑی اور اٹل شریف کے 6 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا، مذکورہ پولنگ سٹیشنز پر پولنگ نہ ہونے کیخلاف اسعد محمود نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی تھی۔

قومی اسمبلی کے مذکورہ حلقے میں مولانا فضل الرحمان کے فرزند مفتی اسعد محمود اور پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار داور خان کنڈی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے، 348 میں سے 342 پولنگ سٹیشنز کے نتائج میں داور کنڈی کو 826 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔