کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے عام انتخابات 2024ء میں منتخب ہونے والے ارکان سندھ اسمبلی کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے نو منتخب ارکان سندھ اسمبلی کو آج کراچی پہنچنے کی ہدایت کر رکھی ہے، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پیپلزپارٹی بلوچستان سے 3 سیاسی وکٹیں گرانے میں کامیاب
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی کی 84 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے 3 ارکان بھی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا عندیہ دے چکے ہیں۔