کوئٹہ: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی بلوچستان سے تین سیاسی وکٹیں گرانے میں کامیاب ہوگئی۔
بلوچستان سے اسفندیار کاکڑ، مولانا نوراللہ، لیاقت لہڑی پیر کو پیپلزپارٹی میں شامل ہوں گے، بلوچستان کے تینوں منتخب ارکان اسمبلی آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے۔
تین آزاد ارکان کی شمولیت کے بعد پیپلزپارٹی کی بلوچستان اسمبلی میں تعداد 14 ہوگئی، پیپلزپارٹی کو بلوچستان میں حکومت بنانے میں مزید آسانی ہوگئی، بلوچستان سے مزید آزاد ارکان پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں۔